• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 35669

    عنوان: زکاه میری تجارت میں

    سوال: کاروبار کی زکاة کس طرح ہوگی، اگر میرے پاس 10 ہزار ریل کی بکری ہو ماہانہ جس میں سے ملازم کی تنخواہ بھی نکالنی پڑتی ہے اور نقصان، اورکفیل کو بھی دینا پڑتا ہے، کبھی کچھ بھی نہیں بچتا۔ مہربانی ہوگی زکاة کیسے اور کتنی نکالنا ہوگا اور کیا حساب سے نکالنا ہے؟

    جواب نمبر: 35669

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 2042=1644-1/1433 کاروبار میں جو کچھ آپ کماتے ہیں، کفیل، اورملازم کو دینے اور اپنے اخراجات کے بعد جو کچھ سال کے اخیر میں بچ جائے اگر اس کی مقدار 52.5 تولہ یعنی 612 گرام اور 360 ملی گرام چاندی کی قیمت کے برابر ہوجائے تو اس میں سے چالیسواں حصہ نکالنا آپ کے ذمہ واجب ے۔ اگر اس سے کم کی مالیت بچتی ہے تو پھر زکاة واجب نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند