• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 165966

    عنوان: اپنے سگے بھائی یا بہن کو زکات دینا کیسا ہے؟

    سوال: اپنی بہن بیوہ ہوجائے تو کیا اس کو زکاة دے سکتے ہیں؟ اور غریب بھائی کے لئے؟

    جواب نمبر: 165966

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 88-40/SN=2/1440

    اگر بہن صاحبِ نصاب نہیں ہے یعنی اس کی ملکیت میں اتنا روپیہ پیسہ ، زیورات اور حوائج اصلیہ اور دیون سے فارغ مال نہیں ہے جو ساڑھے باون تولہ (۶۱۲/گرام ۳۶۰/ ملی گرام) چاندی کی مالیت کو پہنچ جائے اور آپ لوگ سید بھی نہیں ہیں تو آپ اسے اپنی زکات دے سکتے ہیں۔

    (۲) غریب بھائی کا بھی یہی حکم ہے یعنی اگر وہ بھی مذکورہ بالا تفصیل کے مطابق صاحبِ نصاب نہیں ہے اور آپ لوگ سید بھی نہیں ہیں تو اسے اپنی زکات دے سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند