عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 32412
جواب نمبر: 32412
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 990=990-6/1432 جو کمرہ آپ بیچنا چاہتے ہیں، اگر خریدنے کے وقت ہی اس کو فروخت کرنے کی نیت تھی تب تو اس کمرے کی پوری مالیت (یعنی قیمت خرید مع منافع) پر زکاة ہوگی اور اگر خریدنے کے وقت رہائش کی نیت سے لیا تھا، بعد میں نیت تبدیل ہوگئی تو اس پر زکاة نہیں، ہاں جب فروخت کردیں گے اور اس کی قیمت نصاب کے بقدر ہوگی یا کسی دوسرے نصاب کے ساتھ شامل کرنے کی وجہ سے زکاة واجب ہوگی تو پھر حسب شرائط زکاة نکالنی ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند