• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 155557

    عنوان: ایک پلاٹ خریداہے، مگر یقین نہیں ہے کہ میں اس کو دوبارہ بیچوں گا یا نہیں‏، كیا اس پر زكات ہے یا نہیں؟

    سوال: میں نے ایک پلاٹ خریداہے، مگر یقین نہیں ہے کہ میں اس کو دوبارہ بیچوں گا یا نہیں؟یا اس میں اپنا گھر بناؤں گا۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا اس پلاٹ پر زکاة واجب ہوگی؟

    جواب نمبر: 155557

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:205-189/H=3/1439

    اگر بیچنے کا عزم نہیں ہے؛ بلکہ گھر بنانے یا بیچنے دونوں ہی کا قصد ہے تو ایسی صورت میں پلاٹ کی قیمت پر زکاة واجب نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند