• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 30740

    عنوان: ہمارے پاس آٹھ تولہ سوناہے مگر ہم 30000/ کے قرضدار بھی ہیں، سوال یہ ہے کہ کیا ہم پر زکاة واجب ہے؟

    سوال: ہمارے پاس آٹھ تولہ سوناہے مگر ہم 30000/ کے قرضدار بھی ہیں، سوال یہ ہے کہ کیا ہم پر زکاة واجب ہے؟

    جواب نمبر: 30740

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ):603=396-3/1432

    قرض کی مقدار گھٹادینے پر ساڑھے سات تولہ سونے سے کم رہ جائے اور دیگر اموال زکاة روپیہ چاندی وغیرہ نہ ہو تو زکاة واجب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند