• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 145436

    عنوان: کئی سال زکات ادا نہ کی تو؟

    سوال: ایک شخص کے ساتھ 7.5 تولا سونا ہے ،سال گزرنے کے باوجود اس نے زکات ادا نہیں کی پھر تین چار سال بعد وہ زکات ادا کرنا چاہتا ہے تو وہ ایک سال کا زکات ادا کرے گا یا جتنے سال گزر گئے ہیں؟جزاکم اللہ

    جواب نمبر: 145436

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 017-302/D=2/1438

    تین چار سال جن کی زکوٰة آپ نے ادا نہیں کی ساڑھے سات تولہ سونا میں سے پہلے سال اول کی زکوٰة کا حساب کرلیں اسے ادا کرنا ہے پھر اگلے سال چونکہ ساڑھے سات کی مقدار حساب سے کم ہو جائے گی لہٰذا آپ کے پاس کچھ چاندی یا نقد روپئے رہے ہوں گے تو ان سے مل کر نصاب پورا ہو جائے گا پس اس وقت موجود نصاب کا حساب کرکے زکوٰة نکال دیں اسی طرح اگلے ہر سال میں کرتے رہیں، یعنی چاندی یا نقدی روپئے جو موجود رہے ہوں سونے کی مابقی مقدار میں اسے ملاکر زکوٰة کا حساب کریں۔

    اور اگر پہلے سال کے بعد دوسرے سال میں آپ کے پاس نقد روپئے یا چاندی بالکل نہ رہا ہو تو اگلے سالوں میں زکوٰة واجب نہ ہوگی کیوں کہ پہلے سال کے بعد سونے کے مقدار کم ہوگئی زکوٰة کا حساب کرلینے کی وجہ سے۔ فلو کان لہ نصاب حال علیہ الحولان ولم یزکہ فیہما لا زکوة علیہم فی الحوال الثانی (الدر مع الرد، ج: ۳/۱۷۶)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند