• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 46719

    عنوان: پلاٹ گھر بنانے کی نیت سے خریدا تو اس پر زكاة نہیں

    سوال: گھر بنانے کے مقصدسے میں نے ایک پلاٹ خریدا ہے، لیکن اب تک اس میں کچھ نہیں بنا ہے تو کیا مجھے اس پلاٹ کی زکاة اداکرنا ہوگی؟اب تک میں زکاة ادا کررہا تھا۔

    جواب نمبر: 46719

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1116-729/L=9/1434 اگر آپ نے وہ پلاٹ گھر بنانے کی نیت سے خریدا ہے تو اس کی مالیت پر زکاة واجب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند