• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 19420

    عنوان:

    میرے والد صاحب کی پشتینی جائداد تقریباً بیس سال پہلے بکی تھی اس پیسے سے انھوں نے ایک پلاٹ لیا جس پر کھیتی ہوتی تھی۔ جو بھی پیدا ہوتا تھا اس کا عشر دیا جاتا تھا۔ ہم لوگوں نے اب وہ پلاٹ بیچ کر فلیٹ لے لیا جسے ہم لوگ کرایہ پر دینا چاہتے ہیں۔ اس صورت میں ہمیں زکوة کیسے بھرنی ہوگی؟

    سوال:

    جواب نمبر: 19420

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 173=25tl-2/1431

    صورتِ مسئولہ میں اس مکان کی قیمت پر زکاة واجب نہیں، البتہ اس سے حاصل آمدنی پر بشرائط وجوب زکاة، زکاة واجب ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند