• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 600290

    عنوان:

    ہدیہ کر نے کے بعد صدقہ کی نیت کر نا کیسا ہے؟

    سوال:

    میں کسی کو رقم دینے کے بعد نیت کر تا ہوں کہ یہ صدقہ کی ہے ،کیا ایسا کر نا ٹھیک ہے ؟

    جواب نمبر: 600290

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 135-78/B=02/1442

     جس کو آپ نے رقم دی ہے اگر ابھی اس نے خرچ نہیں کیا ہے تو آپ کی نیت صدقہ کی صحیح ہو جائے گی۔ اور اتنی تاخیر کے بعد نیت کرنا کہ وہ آپ کی رقم خرچ کر چکا ہے تو پھر نیت کا بدلنا جائز نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند