• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 59457

    عنوان: کیا نفلی صدقہ مسجد کے چندے کے ڈبے میں ڈالنا درست ہے ؟برائے مہربانی دلیل کے ساتھ جواب ارسال فرمائیں۔

    سوال: کیا نفلی صدقہ مسجد کے چندے کے ڈبے میں ڈالنا درست ہے ؟برائے مہربانی دلیل کے ساتھ جواب ارسال فرمائیں۔

    جواب نمبر: 59457

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 789-768/H=8/1436-U چندہ کے ڈبہ میں ڈالنے کی صراحت تو کہیں دیکھی نہیں، نفلی صدقات نیز بنائے مسجد کی ترغیب میں نصوص وارد ہوئی ہیں ، نفلی صدقہ کو مسجد میں خرچ کرنا بھی درست ہے، کوئی اشکال کسی قسم کا ہو تو اس کو لکھ کر دوبارہ معلوم کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند