• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 49427

    عنوان: امام كو زكاة دینا

    سوال: امامت زکاة پر کرنا کیسا ہے؟ یعنی اگر گاؤں والے جب ایک ملا کو امامت کے لیے لاتے ہیں اور اس کو صرف زکاة دیتے ہیں اور تنخواہ نہیں دیتے ہیں تو پھر گاؤں والوں کا زکاة دینا اور امام کے لیے امامت کرنا کیسا ہے ؟اس بارے میں مجھے پوری تفصیل کے ساتھ جواب دیں۔

    جواب نمبر: 49427

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 30-32/B=1/1435-U جس طرح نماز اور روزہ اسلام میں اہم عبادت ہے اسی طرح زکاةبھی ایک اہم عبادت ہے۔ جس طرح نماز صرف اللہ کے لیے پڑھی جاتی ہے اور روزہ بھی صرف اللہ کے لیے رکھا جاتا ہے اسی طرح زکاة بھی صرف اللہ کے لیے دی جاتی ہے، کسی کام کے بدلے میں یا اُجرت و تنخواہ میں زکاة دینا جائز نہیں، اگر ایسا کیا تو زکاة دینے والے کی زکاة ادا نہ ہوگی، امام صاحب کی امامت کے بدلہ میں انھیں زکاة کی رقم دینا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند