• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 66399

    عنوان: کیا میں دو منافع حاصل کرسکتاہوں اس طرح سے کہ مدرسہ کو زکاة ادا کردوں اور اس سے80جی سرٹیفکیٹ لے لوں ؟

    سوال: کیا میں دو منافع حاصل کرسکتاہوں اس طرح سے کہ مدرسہ کو زکاة ادا کردوں اور اس سے80جی سرٹیفکیٹ لے لوں ؟80 جی سرٹیفکیٹ سے انکم ٹیکس میں رعایت مل جاتی ہے۔ جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 66399

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1059-1113/L=10/1437

    جی ہاں! آپ مذکورہ بالا طریقے پر دو منافع ایک ساتھ حاصل کرسکتے ہیں مدارس میں زکوة دے کر مدرسہ والوں سے ۸۰/ جی سرٹیفکٹ لے سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند