• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 23280

    عنوان: اگر زکاة کی مدت رمضان سے پہلے ہے توزکاة رمضان میں نکالے یا مدت پوری ہونے پر ؟ کچھ لوگوں کا کہناہے کہ زکاة رمضان میں دینے سے زیادہ ثواب ہے؟

    سوال: اگر زکاة کی مدت رمضان سے پہلے ہے توزکاة رمضان میں نکالے یا مدت پوری ہونے پر ؟ کچھ لوگوں کا کہناہے کہ زکاة رمضان میں دینے سے زیادہ ثواب ہے؟

    جواب نمبر: 23280

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1122=918-6/1431

    مدت پوری ہوجانے پر نکالے، رمضان کی فضیلت حاصل کرنے کے واسطے کچھ رقم ماہِ رمضان میں بھی دے سکتا ہے۔ زکاة کی رقم کا جلد از جلد ادا کرنا اور غریبوں کی ضرورت جلد از جلد پوری کرنا زیادہ افضل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند