• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 170102

    عنوان: زكات كی نیت سے خریدا گیا مكان تین سال بعد بكا تو اس كی زكات كس طرح ادا كی جائے ؟

    سوال: میرا ایک مکان جو تجارت کی نیت سے لیا گیا تھا۔تین سال بعد فروخت ہوا اور بغیر کسی نفع کے تو کیا اس میں زکوة نکالی جائے گی اور اگر نکالی جا ئے گی تو ایک باریا تین سال کی تین بار؟اور ذرا کرائے کی وضاحت کریں کہ کرائے پر زکوة ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 170102

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:738-656/sd=8/1440

    (۱) اگر مکان بیچنے کی نیت سے خریدا تھا اور مکان کی قیمت نصاب کے بقدر یا زیادہ تھی یا آپ صاحب نصاب تھے، تو مکان پر تینوں سال کی زکات واجب ہوگی۔

    (۲) کرایہ کے مکان یا دکان سے آمدنی کی شکل میں جو کرایہ وصول ہوتا ہے، اُس پر بھی حسب شرائط زکات واجب ہوتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند