• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 171003

    عنوان: طویل المیعاد قسطوں میں سے كتنی قسطیں زكاۃ نكالنے كے وقت منہا كی جائیں گی؟

    سوال: میری زکات کا نصاب ہر سال کی رمضان کی پہلی کو مکمل ہوتا ہے۔ میں نے اپنی کمپنی سے سات سال کی قسطوں پر ایک گاڑی لی ہے۔ جو کہ بغیر سود کے ہے۔ ابھی اس کے سات لاکھ ادا کرنا باقی ہے۔ ہر مہینے 12000 قسط جاتی ہے۔ کیازکات کی کل ادا کردا رقم میں ،سات لاکھ شامل کروں گا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 171003

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1111-1020/L=10/1440

    اس طرح کے طویل المیعادی قرض کے بارے میں حکم یہ ہے کہ ایک سال کی جتنی قسط ہوتی ہے اتنی رقم وضع کرکے مابقیہ رقوم کی زکاة ادا کردی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند