• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 68547

    عنوان: کیا میں کسی خاص مسلمان کو اناج ، جیسے چاول، گیہوں، وغیرہ کی شکل میں زکاة دے سکتاہوں؟

    سوال: کیا میں کسی خاص مسلمان کو اناج ، جیسے چاول، گیہوں، وغیرہ کی شکل میں زکاة دے سکتاہوں؟جب کہ وہ اتنا غریب ہو کہ وہ یہ چیزیں نہیں خرید سکتا؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 68547

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 872-862/Sd=10/1437 جی ہاں! آپ غریب مسلمان کو چاول، گیہوں وغیرہ کی شکل میں بھی زکات دے سکتے ہیں، زکات میں نقد رقم دینا ہی ضروری نہیں ہے، سامان وغیرہ بھی زکات میں دے سکتے ہیں۔ عن طاؤس قال: بعث رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم معاذًا إلی الیمن، فأمرہ أن یأخذ الصدقة من الحنطة والشعیر فأخذ العروض والثیاب من الحنطة والشعیر۔ (المصنف لابن أبي شیبة ۲/۴۰۴ رقم: ۱۰۴۳۷ دار الکتب العلمیة بیروت)عن عطاء أن عمر کان یأخذ العروض في الصدقة من الورق وغیرہا۔ (المصنف لابن أبي شیبة ۲/۴۰۴ رقم: ۱۰۴۳۸ دار الکتب العلمیة بیروت)عن عنترة أن علیًا کان یأخذ العروض في الجزیة من أہل الإبر الإبر، ومن أہل المال المال ومن أہل الحبال الحبال۔ (المصنف لابن أبي شیبة ۲/۴۰۴ رقم: ۱۰۴۴۱ دار الکتب العلمیة بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند