• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 40653

    عنوان: جن كے یہاں ٹی وی ہے كیا انھیں زكاة دی جاسكتی ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس بارے میں کہ جس کے گھر میں ٹی وی ہو اور اس پر فلم ڈرامے وغیرہ دیکھے جاتے ہوں ، لیکن وہ غریب ہوں تو کیا ان کو زکاة دی جاسکتی ہے؟کیا زکاة ادا ہوجائے گی؟ ہاں اورنا کی صورت میں وجہ بیان فرمادیں۔

    جواب نمبر: 40653

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1176-760/H=9/1433 اگر وہ لوگ مستحقین زکاة ہیں تو ان کو زکاة دینے کی گنجائش ہے، یعنی اگر دیدی تو زکاة اداء ہوجائے گی، چونکہ وہ مصرف ہیں تاہم فسق وفجور میں مبتلا لوگوں کو اپنی زکاة دینا کراہت سے خالی نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند