• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 604696

    عنوان:

    دو سال پہلے ایک پلاٹ خریدا تھا‏، کیا اس پر زکاۃواجب ہے؟

    سوال:

    سوال : میرا سوال یہ ہے کہ میں اگست 2019 میں ایک عدد پلاٹ لیا تھا ہو کچھ یوں کہ اس پلاٹ کے مالک وفات پا گئے اور اس پلاٹ کا انتقال اس کے نام تھا ۔ میں اس پلاٹ کا انتقال اپنے نام نہ کر سکا لہذا اب تین لاکھ کے نقصان سے میں وہ پلاٹ بیچ رہا ہوں اور ابھی اس 2021 کے اگست میں اس کے دو سال پورے ہو جائینگے اور میں نے اس پیسوں کی زکوت ادا نہیں کی تو اس کے زکوت کے بارے میں کیا حکم ہے ۔ جواب ارسال کریں۔ شکریہ سیف الرحمان ڈی آئی خان پاکستان

    جواب نمبر: 604696

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 991-184T/B=01/1443

     اگر وہ پلاٹ آپ نے اپنی کسی ضرورت کے لئے خریدا تھا، بیچنے اور تجارت کرنے کی نیت سے نہیں خریدا تھا تو پچھلے دو سالوں کی زکاة آپ کے ذمہ واجب نہ ہوگی، کیونکہ ضرورت کے پلاٹ پر زکاة واجب نہیں۔ ہاں اگر آپ نے وہ پلاٹ بیچنے کے واسطے لیا تھا تو پچھلے سال پلاٹ کی جس قدر قیمت رہی ہو اتنی رقم پر زکاة واجب ہوگی۔ اور اب امسال گھاٹے کے ساتھ فروخت کرنے کی صورت میں سال کے اخیر میں جس قدر رقم آپ کے پاس بچ رہے اتنی کی زکاة نکالی جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند