• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 36099

    عنوان: خمس

    سوال: سرکاری زمین یا پہاڑ کوایک مدت تقریبا ً10-15/سال یا اس سے کم مدت کے لئے لیز (اجارہ ) پر لینے کے بعد کچھ ضروری فیس حکومت کو ادا کی جاتی ہے۔ (کرومائٹ(ایک قسم کا پتھر)کے معاملہ میں 90,000/ پاکستانی روپئے ہر چھ مہینے یا اس سے کم وبیش کی مدت میں دینے ہوتے ہیں)۔ اس صورت حال میں جب کرومائٹ لیز پر لی گئی زمین یا پہاڑ سے نکالا جائے تو کیا اس پر خمس واجب ہوگا یا نہیں؟ااگر خمس واجب ہے تو اسے ادا کرنے کا سب سے اچھا طریقہ کیا ہے؟

    جواب نمبر: 36099

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 220=84-2/1433 اس میں خمس نہیں ہے، اعلم أن المتخرج من المعدن ثلاثة أنواع جامد ینطبع کالذب والفقة والحدید وما ذکرہ المصنف وجامد لا ینطبع کالجص والنورة والکحل وسائر الأحجار کالیاقوت والزمرد والملح قال في آخرہ ولا یجب الخمس إلا في النوع الأول عندنا (ہامش الہدایة: 1/199)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند