عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 171410
جواب نمبر: 171410
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1001-843/D=10/1440
(۱) مسائل اور احکام کی پابندی تو کرنی ہی ہوگی اگر تجارت کریں گے تووہاں بھی جائز و ناجائز حلال و حرام کے مسائل رہیں گے لہٰذا ہمت ہارنا علاج نہیں ہے بلکہ خوف خداوندی پیدا کرکے ہمت کے ساتھ احکام خداوندی پر عمل پیرا ہونا اصل تدبیر ہے۔
اگر وہ مکتب ہے تو مقامی لوگوں کو اس کے تعاون کی ترغیب دی جائے اس سے پورا کام نہ چلے تو بچوں کی فیس مقرر کردی جائے۔ اور لوگوں کو یہ احساس دلایا جائے کہ اپنے بچوں کی دینی تعلیم (ناظرہ و دینیات) فرض درجہ کی چیز ہے اس کے انتظام میں اگر لوگ کوتاہی کریں گے تو کل قیامت میں جوابدہ ہوں گے۔
(۲) اگر وہ زمین عشری ہے تو اس سے وصول ہونے والے عشر کا وہی حکم ہے جو زکاة کا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند