عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 33243
جواب نمبر: 33243
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل): 1114=698-8/1432 اگر آپ کے بھانجے مستحق زکاة ہیں تو ان کو زکاة کی رقم دے سکتے ہیں، اور اگر مستحق زکاة نہیں ہیں تو ان کو زکاة کی رقم دینا درست نہیں، البتہ اگر وہ قرض لے کر اپنی بچی کا علاج کرادیتے ہیں اور وہ مقروض ہوجاتے ہیں تو اس وقت ان کے لیے زکاة لینا جائز ہوجائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند