• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 15992

    عنوان:

    ہمارے محلے میں ٹیوب ویل خراب ہوچکا ہے، کیا میں زکات کی رقم اس کو ٹھیک کرنے کے لیے دے سکتا ہوں؟ جب کہ ٹیوب ویل سرکاری نہیں ہے بلکہ لوگوں کے چندہ سے ٹھیک ہوتا ہے

    سوال:

    ہمارے محلے میں ٹیوب ویل خراب ہوچکا ہے، کیا میں زکات کی رقم اس کو ٹھیک کرنے کے لیے دے سکتا ہوں؟ جب کہ ٹیوب ویل سرکاری نہیں ہے بلکہ لوگوں کے چندہ سے ٹھیک ہوتا ہے

    جواب نمبر: 15992

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1686=1378/1430/د

     

    ٹیوب ویل ٹھیک کرنے میں زکات کی رقم صرف کرنا جائز نہیں ہے۔ زکات کی رقم کے لیے ضروری ہے کہ کسی غریب محتاج مستحق زکات کو بغیر کسی عوض کے مالک بناکر دیدیا جائے، تب زکات ادا ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند