• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 58484

    عنوان: میں سید ہوں اور ایک ارگنائزیشن (تنظیم /اداہ) میں ملازمت کرتاہوں کیا اس طرح کے ارگنائزیشن میں کام کرنا درست ہے؟

    سوال: میں سید ہوں اور ایک ارگنائزیشن (تنظیم /اداہ) میں ملازمت کرتاہوں جو این جی اوCRY, Unisef, Red cross وغیرہ کے لیے چیریٹی (فنڈ جمع کرنا) کرتی ہے ، کیا اس طرح کے ارگنائزیشن میں کام کرنا درست ہے؟

    جواب نمبر: 58484

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 572-462/D=6/1436-U

    مذکورہ تنظیم میں اگر صرف زکاة ہی کی رقم جمع نہیں ہوتی بلکہ دیگر مدات کی رقمیں اکثر یا کل ہوتی ہیں تو اس تنظیم سے ملنے والی تنخواہ کا استعمال کرنا آپ کے لیے جائز ہے، بشرطیکہ آپ کو تنظیم کے تحت کوئی ناجائز کام انجام دینا نہ پڑتا ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند