• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 47640

    عنوان: کسی کے پاس دو یا تین گھر ہیں، وہ ایک کو خود استعمال کررہا ہے اور دو کو کرائے پر دیا ہوا ہے تو کیا ان دونوں مکانوں کی زکاة دینی ہوگی؟

    سوال: میر ا سوال یہ ہے کہ کسی کے پاس دو یا تین گھر ہیں، وہ ایک کو خود استعمال کررہا ہے اور دو کو کرائے پر دیا ہوا ہے تو کیا ان دونوں مکانوں کی زکاة دینی ہوگی؟براہ کرم، جواب دیں۔ آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔

    جواب نمبر: 47640

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1218-1217/M=10/1434 ان دونوں مکانوں سے جو آمدنی حاصل ہورہی ہے، اس پر حسب شرط زکاة ہوگی، مکانوں کی مالیت پر نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند