• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 46037

    عنوان: میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ اگر کسی کے پاس سونا چاندی اور کچھ نقد ہیں اوراس پر زکاة اکتوبر میں فرض ہوئی ، لیکن نہ تو وہ اس وقت زکاةکا حساب ہی کرسکا اور نہ زکاة ادا کی تو اب زکاة کس طرح سے ادا کی جائے گی؟

    سوال: میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ اگر کسی کے پاس سونا چاندی اور کچھ نقد ہیں اوراس پر زکاة اکتوبر میں فرض ہوئی ، لیکن نہ تو وہ اس وقت زکاةکا حساب ہی کرسکا اور نہ زکاة ادا کی تو اب زکاة کس طرح سے ادا کی جائے گی؟

    جواب نمبر: 46037

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1026-1002/N=8/1434 ادائیگی کے دن سونے چاندی کا مارکیٹ میں جو ریٹ ہو زکاة اس کے حساب سے ادا کی جائے گی، قال الشرنبلالی في حاشیة در ر الحکام (۱/۱۸۱ مطبوعہ مکتبة آرام باغ کراتشی): ․․․ لأن اعتبار القیمة في السوائم یوم الأداء بالاتفاق، والخلاف في زکاة المال فتعتبر القیمة وقت الأداء في زکاة المال علی قولہما وہو الأظہر، وقال أبوحنیفة: یوم الوجوب کما في البرہان․․․ اھ


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند