• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 5522

    عنوان:

    زکوة کتنی رقم پر جائز ہے؟

    سوال:

    زکوة کتنی رقم پر جائز ہے؟

    جواب نمبر: 5522

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 702/ ب= 594/ ب

     

    52.5 تولہ چاندی اور آج کے موجودہ وزن سے 612 گرام اور 360 ملی گرام چاندی یا اس کی قیمت کے برابر نقد روپے ہوں یا تجارتی مال ہو، تو اس کے اوپر زکات واجب ہے۔ چونکہ چاندی کا بھاوٴ کم زیادہ ہوتا رہتا ہے اس لیے زکات نکالتے وقت مذکورہ وزن میں چاندی کی قیمت معلوم کرکے زکات نکالنا ہوگا۔ ہم اس کی فکس اور متعین قیمت نہیں بتاسکتے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند