• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 56372

    عنوان: چار سال سے میرے پاس بارہ تولہ سونا ہے، میں ہر سال بارہ تولہ سونے کی زکاة دیتاہوں، کیا یہ درست ہے؟یامجھے صرف ایک مرتبہ زکاة اداکرنی تھی ؟ براہ کرم، وضاحت فرمائیں۔

    سوال: چار سال سے میرے پاس بارہ تولہ سونا ہے، میں ہر سال بارہ تولہ سونے کی زکاة دیتاہوں، کیا یہ درست ہے؟یامجھے صرف ایک مرتبہ زکاة اداکرنی تھی ؟ براہ کرم، وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 56372

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID47-47/M=1/1436-U: اگر آپ اپنے مذکورہ سونے کی زکاة روپئے سے ادا کرتے ہیں اور سونا مکمل آپ کی ملکیت میں باقی رہتا ہے تو ہرسال مکمل ۱۲ تولہ سونے کی زکاة آپ پر واجب ہے، آپ ہرسال ادا کردیتے ہیں تو اچھا کرتے ہیں، ہرسال صاحب نصاب برقرار رہنے سے ہرسال ادائیگی کا حکم ہوگا صرف ایک سال ادا کردینا اس صورت میں کافی نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند