• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 156730

    عنوان: زكات كے پیسوں سے سامان خریدكر طلبہ واساتذہ كو ہدیہ كرنا؟

    سوال: مفتی صاحب، کیا زکات اور صدقہ کے پیسوں سے کچھ خرید کر ہدیہ کے طور پہ مدرسہ میں طلبہ اور اساتذہ کو دے سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 156730

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:348-303/H=3/1439

    آپ اگر اپنی زکاة کی رقم دینے کے بجائے ضرورت میں کام آنے والی اشیاء خریدکر مستحقینِ زکاة طلبہ ومصرفِ زکاة اساتذہ کو ہدیہ کے عنوان سے دیدیں تو ان کے قبضہ میں پہنچنے پر زکاة ادا ہوجائے گی، اگر خود آپ کی زکاة نہ ہو بلکہ دیگر کسی شخص کی زکاة ہو تو واضح انداز پر سوٴال دوبارہ بھیجیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند