• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 133

    عنوان:

    کیا میں پیشگی زکاة دے سکتا ہوں؟

    سوال:

    محترم المقام                                                       السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

     

    میرے خاندان میں کچھ افراد ایسے ہیں جو زکاة کے مستحق ہیں۔ میں اپنی زکاة ماہ رمضان میں ادا کرتا ہوں جو اَب سے چھ ماہ دور ہے۔ لہٰذا ، کیا میں ان مستحقین کو پیشگی زکاة دے سکتا ہوں؟ کیا اس کو زکاة مانا جائے گا ؟ یا یہ صدقہ ہوجائے گا اور مجھے رمضان میں دوبارہ زکاة ادا کرنا ہوگا؟

     

    والسلام

    جواب نمبر: 133

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوی: ۱۰۹/ل= ۱۰۹/ل)

    صاحب نصاب شخص کا پیشگی زکاة ادا کرنا درست ہے اور یہ زکاة کی طرف سے شمار ہوگا، حولانِ حول (سال گذرنے) کے بعد دوبارہ ادا کرنا ضروری نہیں: فلو عجل ذو نصاب زکاتہ لسنین أو لنصب صح لوجود السبب۔ (شامي: ۳/۲۲۰، ط زکریا دیوبند) اس لیے اگر آپ ان کو پیشگی زکاة دینا چاہیں تو دے سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند