• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 179795

    عنوان:

    گذشتہ سال حج کمیٹی میں جمع کی گئی جو رقم واپس ملی، اس کی زکوة کا حکم

    سوال:

    ایک شخص نے حج کمیٹی میں حج کے لیے پیسے دیے تھے ،لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے حج نہیں ہوا،تو اب حج کمیٹی نے سارے پیسے واپس کر دیا۔ تو اب سوال یہ ہے کہ آیا اس واپس شدہ پیسے میں زکاة واجب ہوگی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 179795

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:17-12/N=2/1442

     گذشتہ سال عازمین حج نے حج کمیٹی میں جو پیسے جمع کیے تھے اور پھر کورونا وائرس کو لے کر حج نہیں ہوا اور سارے پیسے واپس ہوگئے تو ان واپس شدہ پیسوں کی، حسب شرائط زکوة واجب ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند