• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 608348

    عنوان:

    حرام مال صدقہ کرنے پر فقیر دعا دے اور دینے والا اس پر آمین کہے تو کیا حکم ہے؟

    سوال:

    اگر کسی آدمی نے حرام مال کسی فقیر کو دیا بغیر ثواب کی نیت کے پھر فقیر نے دعا دی اور اس نے آمین کہا تو کیا وہ کافر ہوجائے گا ؟

    مدلل جواب عنایت فرمائیں۔ نیز اگر ثواب کی نیت سے دیا تو اس کا بھی حکم بیان فرمائیں۔

    جواب نمبر: 608348

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:635-519/L=6/1443

     اگر فقیر نے یہ جانتے ہوئے دعا دی کہ یہ حرام مال دے رہا ہے پھر دینے والے نے آمین کہا تو دونوں کافر ہو جائیں گے ، ورنہ کفر کا حکم نہ ہوگا، نیز بنیت ثواب حرام مال دینے سے کفر کا حکم ہوگا۔

    رجل دفع إلی فقیر من المال الحرام شیئا یرجو بہ الثواب یکفر، ولو علم الفقیر بذلک فدعا لہ وأمن المعطی کفرا جمیعا.(الدرالمختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 3/ 219، ط: مطلب فی التصدق من المال الحرام،ط: زکریا، دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند