• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 22063

    عنوان:

    کیا میں اپنی بہن یا بھائی کی شادی میں زکاة دے سکتاہوں؟

    سوال:

    کیا میں اپنی بہن یا بھائی کی شادی میں زکاة دے سکتاہوں؟

    جواب نمبر: 22063

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 724=724-5/1431

     

    بہن یا بھائی اگر مستحق زکاة ہو تو اس کو زکاة کی رقم دے سکتے ہیں، اس میں دوہرا اجر ہے، صلہ رحمی کا اور زکاة کی ادائیگی کا، البتہ اس رقم کو شادی کی فضولیات میں صرف کرنا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند