• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 60785

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ ایک شخص ریلوے میں نوکری کر رہا ہے اور انکا لڑکا کوئی کام نہیں کرتا ہے جو بالغ ہو چکا ھے تو ایسی صورت میں وہ لڑکا شریعت کے لحاظ سے غریب کہلائے گا یا امیر؟ براہ کرم وضاحت کے ساتھ بتائیں۔

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ایک شخص ریلوے میں نوکری کر رہا ہے اور انکا لڑکا کوئی کام نہیں کرتا ہے جو بالغ ہو چکا ھے تو ایسی صورت میں وہ لڑکا شریعت کے لحاظ سے غریب کہلائے گا یا امیر؟ براہ کرم وضاحت کے ساتھ بتائیں۔

    جواب نمبر: 60785

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1020-1049/H=11/1436-U اگر باپ کی تنخواہ بہت اچھی ہے اور مالی حالات کے لحاظ سے اس کو مالدار سمجھاجاتا ہے اور اولاد بھی اس کی کفالت میں ہے اور گھر میں سب لوگ اچھے کھاتے پیتے ہیں تو عامةً بالغ اولاد کو بھی عرف عام میں مالدار ہی سمجھا جاتا ہے، البتہ شرعی اعتبار سے زکاة وغیرہ کا حکم بالغ اولاد سے متعلق کچھ معلوم کرنا مقصود ہو تو اس کو صاف وواضح انداز پر لکھ کر معلوم کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند