عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 160347
جواب نمبر: 16034701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:825-666/B=8/1439
صورت مسئولہ میں اگر آپ فروخت کرنے کے لیے زمین خریدتے ہیں اور پہلے سے صاحب نصاب ہیں تو جس دن پہلے سے موجود نصاب کا سال مکمل ہوجائے، اسی دن اس زمین کی مالیت کی زکاة نکالنا آپ پر لازم ہے، اور اگر اپنے استعمال کے لیے خرید رہے ہیں تو اس کی مالیت پر زکاة نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
سفیر کا اپنے آپ کو والعاملین علیہا کا مصداق قرار دے، دس فیصد پر زکاة وصول کرنا
3716 مناظرمیں
نے آج سے ایک سال پہلے شارجہ میں ایک پلاٹ خریدا تھا ۔ابھی اس فلیٹ کی قیمت معلوم
کرنے کے لیے بلڈنگ کے مالک کو فون کرتاہوں تو وہ حالات کی خرابی کی وجہ سے خریدنے
کو تیار نہیں ہے۔ میں نے اس سے درخواست کی کہ زکوة کی مد میں مجھے اندازہ بتادو وہ
اس کے لیے بھی تیار نہیں ہے ۔ تو پھر میں کس قیمت پر زکوة ادا کروں؟ جب کہ مارکیٹ
میں خریدنے والا کوئی نہیں ہے کیا میں اپنے دل سے اس کی قیمت طے کرلوں؟
نفلی صدقہ کس کس کو دے سکتے ہیں ؟
3533 مناظرزکاة ادا کرنے کا صحیح طریقہ کیاہے اور یہ کن کن چیزوں پر واجب ہے؟ میرے پاس جیسے کہ کمپیوٹر، فرنیچر، سونا اور موبائل ہیں، نقدی کچھ نہیں۔ براہ کرم، مفصل جواب دیں۔
میرا فطرہ میرے والد صاحب نکالتے ہیں لیکن میرے ہونے والے شوہر بھی نکالنا چاہتے ہیں۔ کیا ایک انسان کادو مرتبہ دو جگہ سے ایک ہی سال میں فطرہ نکالا جاسکتا ہے؟
2650 مناظرمیرا
مسئلہ یہ ہے کہ میں معید پچھلے دس ماہ سے اپنا کاروبار کررہا ہوں۔ رمضان میں زکوة
کے معاملات میں کچھ الجھن پیش آرہی ہے۔ مجھ سے اپنے کاروبار کا اسٹاک نہیں ہورہا
کہ میں صحیح زکوة کی رقم معلوم کرسکوں اور مجھے ان دس مہینوں میں کچھ نقصان بھی
ہوا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق مجھے پانچ لاکھ کا منافع ہوا ہوگا۔ اب معاملہ یہ ہے
کہ سمجھ نہیں پارہا ہوں کہ زکوة کیسے ادا کروں اس لیے ایک اندازے کے مطابق میں نے
دس لاکھ منافع کے حساب سے پچیس ہزار زکوة ادا کی ہے۔ جاننا چاہتاہوں کیا صحیح کیا
یہ مجھے کیا کرنا چاہیے دل مطمئن نہیں ہورہاہے اس لیے آپ سے جاننا چاہتاہوں۔ اور
رمضان کے علاوہ بھی زکوة ادا کی جاسکتی ہے جیسے کوئی رمضان میں ادا نہ کر پائے ہو
تو اس صورت میں کیا کرنا ہوگا؟ امید کرتا ہوں کہ آپ جلد جواب ارشاد فرمائیں گیں۔