• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 53471

    عنوان: مدارس عربیہ میں زکوة دینا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: مدارس عربیہ میں زکوة دینا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 53471

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 960-742/D=9/1435-U زکاة کے اصل مستحق غرباء مساکین ہیں، اگر مدرسہ عربیہ میں غریب طلبہ رہتے ہوں جن کے کھانے پینے اور رہائش کا بندوبست منجانب مدرسہ کیا جاتا ہو تو ایسے طلبہ پر زکاة کی رقم خرچ کرنا افضل ہے، لہٰذا جس مدرسہ میں غریب طلبہ رہتے ہوں وہاں زکاة کی رقم دینا جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند