• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 171395

    عنوان: تین چار سال بعد پلاٹ بیچنے کا ارادہ ہوگیا كیا اس پر زکوۃ ہوگی؟

    سوال: میں نے ایک پلاٹ رہنے کے لئے خریدی تھی تین چار سال گزرنے کے بعد میرا ارادہ اسے بیچنے کا ہوگیا کیا اس پر زکوة ہوگی ؟ اور کب سے کب تک زکاة دینی ہوگی؟

    جواب نمبر: 171395

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1143-961/L=10/1440

    سرِ دست اس پلاٹ کی مالیت پر زکوة واجب نہیں ہے؛ البتہ جب آپ اس پلاٹ کو بیچ دیں گے اس وقت اس رقم پر حسبِ شرائط زکوة واجب ہوگی۔ ولو نوی التجارة بعد العقد أو اشتری شیئًا للقنیة ناویا أنہ إن وجد ربحا باعہ لا زکاة علیہ(در مختار مع الشالمی ۱۹۵/۳، مطبوعہ مکتبہ زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند