• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 35122

    عنوان: اگر خواند فطرہ دینے کی استطاعت نہ رکھتاہو اور بیوی مالدار ہو یعنی وہ استطاعت رکھتی ہو پھر بیوی تو اپنا فطرہ ادا کرے گی۔ پوچھنا یہ ہے کہ کیا بو ی اپنے خواند اوراولاد کا بھی فطرہ دے گی؟ جب کہ وہ یہ فطرہ دینے کی استطاعت رکھتی ہو؟ اور اگر وہ صرف اپنا فطرہ دینے کی طاقت رکھتی ہو تو پھر وہ کیا کرے گی؟یعنی اپنا فطرہ دے گی یا خواند کا ؟

    سوال: اگر خواند فطرہ دینے کی استطاعت نہ رکھتاہو اور بیوی مالدار ہو یعنی وہ استطاعت رکھتی ہو پھر بیوی تو اپنا فطرہ ادا کرے گی۔ پوچھنا یہ ہے کہ کیا بو ی اپنے خواند اوراولاد کا بھی فطرہ دے گی؟ جب کہ وہ یہ فطرہ دینے کی استطاعت رکھتی ہو؟ اور اگر وہ صرف اپنا فطرہ دینے کی طاقت رکھتی ہو تو پھر وہ کیا کرے گی؟یعنی اپنا فطرہ دے گی یا خواند کا ؟

    جواب نمبر: 35122

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1865=1114-11/1432 بیوی پر صرف اپنا فطرہ ادا کرنا واجب ہے، خاوند اور بچوں کا نہیں۔ البتہ اگر خاوند پر اس کا اور بچوں کا فطرہ واجب ہو مگر اس وقت نقد ادا کرنے میں تنگی ہے تو بیوی اگر اس کے پاس وقت ہو ارو شوہر کو بتلاکر اس کا اور اس کے بچوں کا فطرہ ادا کردے تو کوئی حرج نہیں؛ بلکہ امداد وتعاوین باہمی کے لحاظ سے بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند