• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 66674

    عنوان: زکاة فرض ہونے کے بعد بلا عذر تاخیر کرنا جائز نہیں ہے

    سوال: کیا کوئی شخص جو صاحب حیثیت ہے، جس کو اپنے مال سے زکاة نکالنا فرض ہے، وہ شخص زکاة کے پیسے بطور ادھار استعمال کرسکتاہے دو تین سال کے لیے؟

    جواب نمبر: 66674

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 848-843/sd=10/1437 جس شخص پر زکاة فرض ہوگئی، اُس کے لیے سال گذرنے کے بعد فوراً زکاة نکالنا ضروری ہے، زکاة فرض ہونے کے بعد بلا عذر تاخیر کرنا جائز نہیں ہے، لہذا صورت مسئولہ میں زکاة کے پیسوں کو بطور ادھار استعمال کرنا صحیح نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند