عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 131112
جواب نمبر: 13111201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1238-1243/M37=01/1438
کبوتر بھی اللہ کی مخلوق ہے ضرورةً اس کے لیے دانہ چارہ ڈال دینا منع نہیں ہے لیکن انسان اشرف المخلوقات ہے اس کے ساتھ دوسروں کے حقوق بھی وابستہ ہیں اچھا یہ ہے کہ اپنے صدقے کا پیسہ ضرورت مند انسان کو دے دیں او رجو انسان جتنا محتاج و ضرورت مند ہو اس کو دینے میں اسی قدر ثواب زیادہ ہے نفلی صدقہ کسی کو بھی دے سکتے ہیں البتہ واجبی صدقہ، غریب اور مستحق کو دینا ضروری ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
عرض کہ درج ذیل سوالات کا قرآن و حدیث اور فقہ و فتاوی کی روشنی میں مدلل اور معقول حل عنایت فرماکر ممنون و مشکور فرمائینگے۔جزاکم اللہ ۱۔ایک آدمی (زید) نے ایک کڑور روپے کی پراپرٹی کرایہ پر دینے کی نیت سے خریدی اور کرایہ پر دیدی قیمت کے بیس لاکھ روپے ادا کر دئے جب کہ بقیہ اسی لاکھ روپے کئی سالوں میں قسطوار ادا کرنے ہیں واضح ہو کہ اس پراپرٹی کاکرایہ سالانہ دس لاکھ روپیہ آتا ہے جس میں سے دو لاکھ روپے نقد ادا کردہ بیس لاکھ کے مقابلہ میں بیٹھتا ہے جب کہ آٹھ لاکھ روپے واجب الادا قرض اسی لاکھ کے مقابلہ میں پڑتا ہے اس پراہرٹی پر حاصل شدہ کرایہ کی زکوة کی ادائیگی کے سلسلہ میں مقامی علماء کرام سے مسئلہ دریافت کرنے پر انہوں نے بتلایا کہ۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟
1226 مناظرمیری ابھی شادی ہوئی ہے اور میرے والدین کی طرف سے مجھے تحفہ میں سونے کے زیورات ملے ہیں جو کہ سات تولہ سے زیادہ ہیں، اب کیا میرے شوہر کو اس پر زکوة واجب ہے، یا زکوة مجھ پر واجب ہوگی؟ اگر مجھ پر ہوگی تو میں تو شوہر پر منحصر ہوں، ایسے میں کیا کیا جائے؟ (۲) اگر شوہر کی آمدنی اتنی نہیں ہے کہ وہ اتنا زیادہ زکوة نکال پائے تو کیا کیا جائے؟
1379 مناظرمیں
نے مختلف کمپنیوں میں جو کہ شرعی قوانین کی رو سے ممنوع نہیں ہیں شیئر خریدنے کے
لیے ایک لاکھ روپیہ کی سرمایہ کاری کی ہے ۔ سرمایہ کاری کے ایک سال کے بعد میرے
شیئر کی مالیت ستر ہزار روپیہ ہوتی ہے۔ جو حصہ میں نے سال کے دوران وصول کیا وہ
پانچ سو روپیہ تھا۔ میرا سوال یہ ہے کہ میں اپنی زکوة کی رقم کو کیسے شمار کروں
گا؟ کیا یہ ایک لاکھ روپیہ پر ہوگی یا ستر ہزار روپیہ پریا پانچ سو روپیہ پر یا
کسی دوسری رقم پر؟
لوگ مطبخ کے لیے اناج خرید کر دیتے ہیں (زکاة کے روپئے سے)، سارے بچوں کے والدین مستحق زکاة نہیں ہوتے ہیں، کیا ہم سارے بچوں کو اس زکاة کے اناج سے کھانا دے سکتے ہیں؟اس میں استاتذہ بھی ہوتے ہیں، ان کو کھانابھی دینا ہوتاہے۔ براہ کرم، بتائی گئی صورت کی اصلاح فرمادی جائے اور کام کو چلانے کے جواز بتادی جائے۔
1441 مناظرہدیہ کر نے کے بعد صدقہ کی نیت کر نا کیسا ہے؟
1782 مناظرجس بہن کو وراثت نہیں دی، کیا اسے زکاۃ دے سکتے ہیں؟
2124 مناظر