• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 23231

    عنوان: اگر ایک پلاٹ ہم نے خریدا کہ مستقبل میں اس پر گھر بنائیں گے تو کیا اس پر زکاة ہے یا نہیں؟ (۲) اگر بعد میں کچھ حالات کی وجہ سے اسے بیچ کر رقم اپنے ذاتی کام میں خرچ کریں تو اس صور ت میں زکاة کا کیا حساب ہوگا؟

    سوال: اگر ایک پلاٹ ہم نے خریدا کہ مستقبل میں اس پر گھر بنائیں گے تو کیا اس پر زکاة ہے یا نہیں؟ (۲) اگر بعد میں کچھ حالات کی وجہ سے اسے بیچ کر رقم اپنے ذاتی کام میں خرچ کریں تو اس صور ت میں زکاة کا کیا حساب ہوگا؟

    جواب نمبر: 23231

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1176=940-7/1431

    (۱) جو زمین آپ نے گھر بنانے کے لیے خریدی ہے اس پر زکاة واجب نہیں۔
    (۲) البتہ اس زمین کو فروخت کرکے جو رقم حاصل ہوگی اس رقم میں زکاة واجب ہوگی، لہٰذا آپ جس وقت اپنے دوسرے مال کی زکاة نکالیں اس وقت اس رقم کا بھی چالیسواں حصہ زکاة میں دینا واجب ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند