• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 24917

    عنوان: میں نے گھر خریدنے کے لیے کچھ رقم بطورقرض اپنی کمپنی سے حاصل کی ہے، (پانچ مہینے پہلے) اس میں کچھ حصہ لوٹا چکاہوں، مگر اب تک گھر نہیں خریدا ہوں اور یہ رقم میرے پاس موجود ہے ، براہ کرم، بتائیں کہ کیا اس پر زکاة واجب ہوگی یا نہیں؟

    سوال: میں نے گھر خریدنے کے لیے کچھ رقم بطورقرض اپنی کمپنی سے حاصل کی ہے، (پانچ مہینے پہلے) اس میں کچھ حصہ لوٹا چکاہوں، مگر اب تک گھر نہیں خریدا ہوں اور یہ رقم میرے پاس موجود ہے ، براہ کرم، بتائیں کہ کیا اس پر زکاة واجب ہوگی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 24917

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1324=1324-9/1431

    کمپنی کا جس قدر قرض ابھی باقی ہے اتنی رقم پر زکاة نہیں، قرض کے بقدر وضع کرکے بقیہ رقم آپ کی ملکیت میں اگر بقدر نصاب یا زائد ہے تو اس پر زکاة واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند