• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 52948

    عنوان: کیا فاتحہ اور نیاز کے لیے قبرستان میں عورتوں کے جانے کی اجازت ہے؟اور کیا ہم قبرستان کے احاطے میں نماز پڑھ سکتے ہیں اگر وہاں کوئی مسجد نہ ہو؟ اگر مسجد پہلے ہی سے قبرستان کے احاطہ میں میں بہت سالوں سے رہی ہو تو کیا حکم ہوگا؟

    سوال: کیا فاتحہ اور نیاز کے لیے قبرستان میں عورتوں کے جانے کی اجازت ہے؟اور کیا ہم قبرستان کے احاطے میں نماز پڑھ سکتے ہیں اگر وہاں کوئی مسجد نہ ہو؟ اگر مسجد پہلے ہی سے قبرستان کے احاطہ میں میں بہت سالوں سے رہی ہو تو کیا حکم ہوگا؟

    جواب نمبر: 52948

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 799-617/D=7/1435-U (۱) عورتوں کا قبرستان جانا منع نہیں ہے بشرطیکہ پردہ کے ساتھ خاموشی سے جاکر زیارت یا کچھ ایصال ثواب کردیں فاتحہ نیاز میں غیرشرعی امور ہوں توان کے لیے جانا جائز نہیں۔ (۲) قبرستان کے احاطہ میں اگر کھلی جگہ خالی پڑی ہے اور سامنے کوئی قبر بھی نہ آرہی ہو تو بوقت ضرورت نماز پڑھنے کی گنجائش ہے، لیکن اس سے بھی احتراز کرنا بہتر ہے۔ (۳) قبرستان کی مسجد میں نماز پڑھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند