معاشرت >> عورتوں کے مسائل
سوال نمبر: 603314
عدت وفات كے دوران عورت كو والدین كے گھر آنا پڑا، كیا وہ عدت دوبارہ شروع كرے گی؟
سوال عرض ہے کہ عورت کے میاں کی وفات ہوئی اب وہ اس گھر میں عدت گزار رہی تھی۔ لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر اس کو اپنے والدین کے گھر منتقل ہونا پڑا ہے ۔ اب سوال یہ ہے کہ وہ اب وہاں اپنے والدین کے ہاں دوبارہ ابتداء سے عدت شروع کرے گی؟
جواب نمبر: 603314
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 580-462/D=07/1442
(۱) عدت وفات شوہر کے انتقال کے دن شروع ہوگئی ایک سو تیس (130) دن پورے ہونے پر عدت مکمل ہوجائے گی۔
(۲) وفات کے وقت عورت جہاں ہو وہیں عدت پوری کرنا ضروری ہے سفر کرنا یا کہیں جانا سخت منع ہے۔
(۳) جن وجوہات سے عورت کو والدین کے گھر منتقل ہونے کا ارادہ ہوا تھا انھیں لکھ کر شرعی حکم معلوم کرلینا ضروری تھا کہ اس حالت میں منتقل ہونا جائز ہے یا نہیں؟
(۴) بقیہ ایام والدین کے گھر پوری کرلیں ازسرنو عدت شمار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند