• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 160023

    عنوان: خواتین كس طرح كا زیور استعمال كرسكتی ہیں؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ: خواتین کس طرح کا زیور استعمال کریں؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ صرف سونا چاندی استعمال کریں، پیتل وغیرہ نہیں۔ اس بارے میں مکمل وضاحت مطلوب ہے۔

    جواب نمبر: 160023

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:777-718/M=7/1439

    عورتیں ہرقسم کا زیور پہن سکتی ہیں، بس اتنا خیال رکھیں کہ غیروں کی مشابہت سے بچیں اور سونے چاندی کے علاوہ دیگر دھات کی انگوٹھی استعمال نہ کریں۔ فتاوی رشیدیہ میں ہے: ”عورتوں کو سب قسم کا زیور پہننا جائز ہے بشرطیکہ اس میں مشابہت کسی بددین کی نہ ہو“ (ص: ۵۹۴، ۵۹۵، جسیم بکڈپو دہلی)

    اور بہشتی زیور میں ہے: ”چاندی، سونے کے علاوہ اور کسی چیز کا زیور پہننا بھی درست ہے جیسے پتل، گلٹ رانگا وغیرہ مگر انگوٹھی سونے چاندی کے علاوہ اور کسی چیز کی درست نہیں“۔ (بہشتی زیور حصہ سوم ص۶۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند