• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 37266

    عنوان: قرض اور زکات

    سوال: مرے شوہر میرا زیور بیچ کر گھر کا اور کریڈٹ کارڈ کا قرض ادا کرنا چاہتے ہیں، پر میں نہیں چاہتی ہوں ، اس کی دو جوہات ہیں، ایک تو ان پر جو بھی قرض ہیں وہ پہلے سے ہیں میری وجہ سے نہیں، دوسرا یہ کہ میری ماں کے دئیے ہوئیے زیور پر مرے شوہر کا حق نہیں ہے ۔ کیا میں ٹھیک سوچتی ہوں ؟کیوں کہ میرے شوہر زبان کے پکّے نہیں ہیں ، وہ کہتے تو ہیں، لیکن مجھے معلوم ہے کہ وہ اتنے پیسے مجھے واپس نہیں دے سکتے۔میں اپنے زیور کی زکات بھی خود ادا کرنے کے لییتیّار ہوں۔

    جواب نمبر: 37266

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 435=231-3/1433 آپ اپنی والدہ کی طرف سے ملے ہوئے زیورات کی مالکہ ہیں، آپ اگر ان زیورات کو اپنے شوہر کو نہ دیں تو آپ ایسا کرسکتی ہیں، آپ کے شوہر کو جبراً آپ کے زیورات کو فروخت کرکے قرض ادا کرنے کا اختیار نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند