• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 35912

    عنوان: حمل کی حالت می نماز

    سوال: اگر حالت حمل میں اندرونی خون جاری ہو تو کیا حاملہ نماز ادا کریگی؟

    جواب نمبر: 35912

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 79=45-1/1433 حمل کے زمانہ میں اگر خون آجائے تو یہ استحاضہ ہے جس میں ہرنماز کے وقت تازہ وضو کرکے نماز پڑھنا فرض ہے۔ قال في تنویر الأبصار وما تراہ حامل ولو قبل خروج أکثر الولد استحاضة (شامي: ۱/۲۰۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند