• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 30426

    عنوان: اگر کسی خاتون کی ڈیلوری رمضان سے دو دن پہلے ہوجائے اور سارے رمضان کے مہینہ میں وہ روزہ نہ رکھ سکے تو اس خاتون کے لئے شریعت کا کیا حکم ہے؟ کیا اس حالت میں کسی خاتون کو روزہ معاف ہے؟ یا سارے رمضان کے روزے قضا رکھنا ہوگا؟امید کہ آپ اطمینان بخش جواب دیں گے۔ 

    سوال: اگر کسی خاتون کی ڈیلوری رمضان سے دو دن پہلے ہوجائے اور سارے رمضان کے مہینہ میں وہ روزہ نہ رکھ سکے تو اس خاتون کے لئے شریعت کا کیا حکم ہے؟ کیا اس حالت میں کسی خاتون کو روزہ معاف ہے؟ یا سارے رمضان کے روزے قضا رکھنا ہوگا؟امید کہ آپ اطمینان بخش جواب دیں گے۔ 

    جواب نمبر: 30426

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):383=383-3/1432

    نفاس کے دوران یعنی ولادت کے بعد جو خون آتا ہے اس حالت میں روزہ ممنوع ہے، البتہ بعد میں اس کی قضاء لازم ہے، جتنے روزے نفاس کی وجہ سے رہ گئے رمضان کے بعد اس کی قضا کرلے، پورے رمضان کے روزے چھوٹ گئے تو سب کی قضا لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند