• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 152370

    عنوان: کیا عورتوں کی نماز انڈرگارمنٹس کے بغیر نہیں ہوتی؟

    سوال: حضرت! عورتوں میں ایک بات مشہور ہے اور ایک مدرسہ کے مدرس نے بھی یہ بات اپنے اساتذہ کو سوال کے جواب میں یہ بات بتائی تھی اور انہوں نے اپنے شاگردوں کو بھی بتایا کہ عورتوں کو زیر لباس (undergarments) کے بنا نماز نہیں ہوتی ہے اور سینے پر بھی زیر لباس نہ پہننا گناہ ہے۔ براہ کرم اس سلسلہ میں تھوڑا تسلی تخش جواب دیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 152370

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1020-946/sd=10/1438

    مذکورہ بات بے اصل ہے، عورت کی نماز کے صحیح ہونے کے لیے ایسی کوئی شرط ثابت نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند