• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 17581

    عنوان:

    عرض یہ ہے کہ مجھے ایک اہم مسئلہ کے تعلق سے جواب چاہیے۔ ایک لڑکی تبلیغی، عالمہ اور مفتیہ ہے اس کا نکاح کچھ ماہ پہلے ایک ایسے شخص سے ہوا جو (۱)اللہ کے بجائے غیر اللہ کو زور زور سے پکارتا ہے۔ اس سے مدد طلب کرتا ہے، غیر اللہ کے آگے بدعتیوں کی طرح سجدہ کرتا ہے اور قبلہ بدل دیتاہے۔ (۲)حج اور عمرہ کے مقامات کے علاوہ دوسرے مقامات کا طواف کرتاہے اور سمجھتا ہے کہ عمرہ کیا ہے۔ ایسے اعمال کرنا مبارک سمجھتا ہے۔ (۳)جس کی زبان پر ہر غم و خوشی کے موقع پر بجائے الحمد للہ ، سبحان اللہ، ماشاء اللہ، ان شاء اللہ، وغیرہ کے․․․․․․ کلمہ[حق قلندر] رہتا ہے۔ (۴)جس کے دل میں اللہ تعالی کی اتنی عظمت نہیں جتنی کہ غیر اللہ کی ہے․․․․․تو ایسی صورت میں وہ نکاح ہوا یا نہیں؟ اگر ہوا ہو تو ․․․․․برائے مہربانی مشورہ دیں کہ لڑکی کیا کرے؟ خلع لے لے یا صبر کرے اور سمجھوتا کرلے؟ تفصیلی جواب جلد سے جلد دیں اور مشورے سے نوازیں مجھے جواب کا بے چینی سے انتظار ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 17581

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1873=241tb-12/1430

    لڑکی کا نکاح بغیر تفتیش اور دیکھ بھال کے نالائق آدمی سے کرکے سخت حماقت کا کام کیا گیا، آدمی جب کوئی معمولی گھڑا خریدتا ہے تو اس کو بھی دیکھ بھال کر لیتا ہے اور نکاح جیسے مقدس اور اہم رشتہ کو ویسے ہی کردیا گیا، خیر جو ہوا سو ہوا، لڑکے کے جب تک تفصیلی عقائد مع اس کے دستخط کے ہمارے پاس نہیں آتے، ہم نکاح کے وقوع اورعدم وقوع کے بارے میں کچھ نہیں لکھ سکتے، آپ نے لکھا کہ [وہ اللہ کے بجائے غیر اللہ کوزور زور سے پکارتا ہے، اس سے مدد طلب کرتا ہے] آپ بتائیں کہ اس کے الفاظ کیا ہوتے ہیں اور نوعیت کیا ہوتی ہے؟

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند