• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 67507

    عنوان: کیا نماز پڑھتے وقت عورت کا سینہ بند کا باندھناضروری ہے ؟

    سوال: کیا نماز پڑھتے وقت عورت کا سینہ بند کا باندھناضروری ہے ؟

    جواب نمبر: 67507

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1093-1121/N=10/1437 بحالت نماز عورت کے لیے سینہ بند کا باندھنا ضروری نہیں ، البتہ اعضائے مستورہ کا چھپا ہونا ضروری ہے، اور اگر سینہ بند بندھا ہو تو اس میں بھی کچھ حرج نہیں، و- الرابع من شروط الصلاة - ستر عورتہ، وھي ……للحرة جمیع بدنھا خلا الوجہ والکفین والقدمین (تنویر الأبصار مع الدر والرد، کتاب الصلاة، باب شروط الصلاة ۲: ۷۵-۷۹، ط: مکتبة زکریا دیوبند) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند